امریکا کے شہر فلاڈیلفیا میں واقع چڑیا گھر میں موجودموتوبانامی گوریلا کی 31ویں سالگرہ دھوم دھام سے منائی گئی اورخصوصی طورپر کیک بھی تیار کیا گیا۔
اس موقع پرگوریلے کی پسندیدہ
خوراک کو مد نظر رکھتے ہوئے تیار کیا گیا یہ کیک اس کو پیش کیا گیا جو اس نے خوب مزے لے کر کھایا۔
سالگرہ کے موقع پر چڑیا گھر کی جانب سے موسیقی کا بھی خاص انتظام کیا گیا تھا جبکہ گوریلے کو مختلف تحفے تحائف بھی پیش کئے گئے تھے۔